منگلورو 6؍جولائی (ایس او نیوز) ریاستی بجٹ کی مذمت کرتے ہوئے بی جے پی کی اسٹوڈنٹس ونگ اکھل بھارتیہ ودیارتی پریشد کے بینر تلے منگلورو ڈی سی دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجیوں کا الزام تھا کہ بجٹ میں تعلیمی سیکٹر کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس بجٹ سے بہت ساری امیدیں وابستہ تھیں۔لیکن بجٹ میں غریب، پسماندہ اور باصلاحیت طالب علموں کو پوری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔مفت بس پاس فراہم کرنے اور درج فہرست ذاتوں اورقبائل کے لئے قائم ہاسٹلس کا معیار اونچا کرنے میں حکومت ناکام ہوئی ہے۔اس کے علاوہ اساتذہ کی خالی اسامیاں پُر کرنے کے سلسلے میں بھی کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔یہ اساتذہ اور طلبہ کے لئے ایک بے کار سا بجٹ ہے۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران کچھ دیر کے لئے حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب مظاہرین نے رکاوٹوں کو پھلانگنے کوشش کی اور پھر پولیس جیپ کا گھیراؤ کرلیا۔پولیس نے اے بی وی پی کے ایک لیڈروں کو گرفتاربھی کرلیا۔ پھر جب حالا ت پر پوری طرح قابو پالیا گیا تو گرفتار طالب علم کو رہا کردیاگیا۔